ہومقومی ہاکی ٹیمدیگر کھیلفیفا ورلڈ کپ کے باعث لاس اینجلس میں سکیورٹی انتظامات سخت

فیفا ورلڈ کپ کے باعث لاس اینجلس میں سکیورٹی انتظامات سخت

لاس اینجلس (لارڈ میڈیا): فیفا ورلڈ کپ کے دوران لاس اینجلس میں ایرانی میچز کیلئے اضافی سکیورٹی کے انتظامات کیے جائیں گے۔ شہر میں امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای) کی جانب سے شہری امیگریشن قوانین کا نفاذ نہیں کیا جائے گا۔ لاس اینجلس کاؤنٹی کے شیرف رابرٹ لونا نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کے دوران آئی سی ای اہلکار کارروائیاں نہیں کریں گے تاکہ شائقین اور ملازمین کی تشویشات دور کی جا سکیں۔

رابرٹ لونا نے کہا کہ وفاقی ادارے سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے مگر امیگریشن قوانین کے تحت کوئی کارروائی نہیں ہوگی۔ لاس اینجلس اسٹیڈیم 12 جون کو امریکا اور پیراگوئے کے درمیان افتتاحی میچ کی میزبانی کرے گا، جبکہ شہر میں آٹھ میچز کھیلے جائیں گے۔

گزشتہ برس آئی سی ای کی کارروائیوں کے بعد احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے، ملازمین نے ورلڈ کپ کے دوران آئی سی ای اہلکاروں کی تعیناتی پر ہڑتال کی دھمکی دی تھی۔ ملازمین کا کہنا تھا کہ آئی سی ای کی موجودگی خوف کی فضا پیدا کرے گی۔

ایرانی ٹیم کے میچز کیلئے اضافی سکیورٹی نفری اور ممکنہ احتجاج یا دیگر سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔ ایران 15 جون کو لاس اینجلس میں پہلا میچ کھیلے گا۔

حکام نے اسٹیڈیمز کے اطراف ڈرونز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ایف بی آئی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیٹرک گرانڈی نے کہا کہ فضائی پابندیوں کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کی جائے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں