ہومانٹرنیشنلبحرین کا شہریوں کے ایران اور عراق سفر کرنے پر پابندی کا...

بحرین کا شہریوں کے ایران اور عراق سفر کرنے پر پابندی کا اعلان

مناما (لارڈ میڈیا): بحرین نے اپنے شہریوں کے لیے ایران اور عراق کے سفر پر پابندی عائد کر دی ہے۔ وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق یہ فیصلہ قومی سلامتی اور شہریوں کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ حکام نے کہا ہے کہ خطے میں موجود کشیدہ سیکیورٹی صورتحال کے باعث ایران اور عراق کا سفر عارضی طور پر ممنوع قرار دیا گیا ہے کیونکہ موجودہ حالات میں ان ممالک کا سفر شہریوں کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت اپنے شہریوں کی حفاظت کو اولین ترجیح دیتی ہے اور اسی لیے یہ اہم قدم اٹھایا گیا ہے۔ وزارت داخلہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ حکومتی ہدایات پر عمل کریں اور پابندی کے دوران ایران اور عراق کے غیر ضروری سفر سے مکمل گریز کریں۔

حکام کے مطابق صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے اور حالات بہتر ہونے پر فیصلے پر نظرثانی کی جا سکتی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں