ہومتازہ ترینامریکہ چینی صحافیوں کے جائز حقوق اور مفادات کا تحفظ یقینی بنائے،...

امریکہ چینی صحافیوں کے جائز حقوق اور مفادات کا تحفظ یقینی بنائے، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (شِنہوا) چین نے امریکہ کی جانب سے نام نہاد "باہمی برابری” کے نام پر امریکہ میں قانونی طور پر کام کرنے والے شِنہوا نیوز ایجنسی کے صحافیوں کے خلاف سیاسی دباؤ ڈالنے کی کارروائی کی سخت مخالفت کی ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے اس سوال پر اپنا ردعمل دیا جس میں نیویارک ٹائمز کے اس دعوے کا حوالہ دیا گیا تھا کہ اس کے ایک صحافی کو چین سے بے دخل کر دیا گیا ہے۔

لین نے کہا کہ مذکورہ صحافی نے چین میں اپنی تعیناتی کے دوران لوگوں کو لاعلمی میں انٹرویو دینے پر آمادہ کرنے جیسے گمراہ کن طریقے اختیار کئے اور غیر ملکی میڈیا اداروں کے مستقل دفاتر اور غیر ملکی صحافیوں کی خبروں کی کوریج سے متعلق عوامی جمہوریہ چین کے ضوابط کی خلاف ورزی کی۔ اسی لئے قوانین اور ضوابط کے مطابق اس کا رہائشی اجازت نامہ منسوخ کر دیا گیا۔

لین جیان نے مزید کہا کہ نیویارک ٹائمز نے تائیوان کے حکام کو "تائیوان کی آزادی” سے متعلق علیحدگی پسند بیانیے کی تشہیر کے لئے پلیٹ فارم فراہم کیا اور چین کے تائیوان خطے کو کھلے عام ایک "ملک” قرار دیا۔ ان کے مطابق یہ عمل ایک چین کے اصول اور چین اور امریکہ کے 3 مشترکہ اعلامیوں کی سنگین خلاف ورزی ہے اور "تائیوان کی آزادی” کے حامی علیحدگی پسند عناصر کو غلط پیغام دیتا ہے جس کی چین سخت مخالفت کرتا ہے۔

لین نے کہا کہ نیویارک ٹائمز کو اپنی غلطیوں کی اصلاح کرنی چاہیے، نہ کہ اسی غلط راستے پر چلتے رہنا چاہیے۔

ترجمان نے کہا کہ چین اور امریکہ کے درمیان میڈیا سے متعلق معاملات کے حقائق واضح ہیں اور اس مسئلے کی بنیادی وجہ امریکہ کی جانب سے یکطرفہ طور پر مسائل پیدا کرنا اور میڈیا سے متعلق امور کو سیاسی رنگ دینا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں