بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت شہری امور نے ملک بھر میں کم عمر افراد کے تحفظ سے متعلق اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقامی ضروریات اور دستیاب وسائل کے مطابق خصوصی خدمات فراہم کریں، جن میں ذہنی صحت سے متعلق معاونت اور آٹزم کے شکار بچوں کی مدد بھی شامل ہے۔
ایک سرکاری مراسلے میں متعلقہ اداروں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ عارضی سرپرستی میں رہنے والے بچوں کے اعداد و شمار کو اپ ڈیٹ کریں اور ساتھ ہی ان کمزور و مستحق بچوں کے ریکارڈ کو بھی درست کریں جنہیں اداروں سے باہر امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
شہری امور کے مقامی محکموں کے لئے لازمی قرار دیا گیا ہے کہ وہ کم عمر افراد کے تحفظ کے مراکز میں آگ سے بچاؤ، خوراک، عمارت کی ساخت اور بجلی کے نظام سمیت تمام حفاظتی پہلوؤں کا تفصیلی معائنہ کریں۔


