ہومانٹرنیشنلامریکہ کی تازہ تجاویز ملنے کے بعد ایران ممکنہ مفاہمتی یادداشت کے...

امریکہ کی تازہ تجاویز ملنے کے بعد ایران ممکنہ مفاہمتی یادداشت کے مسودے میں ترامیم کرے گا، ایرانی میڈیا

تہران (شِنہوا) ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم نے کہا ہے کہ امریکہ کی تازہ ترین تجاویز موصول ہونے کے بعد ایران ممکنہ مفاہمتی یادداشت کے متن میں اپنی جانب سے بھی ترامیم کرے گا۔

امریکی میڈیا کی ان رپورٹس پر ردعمل دیتے ہوئے کہ امریکہ نے مجوزہ معاہدے کے کچھ عناصر میں ترمیم کر کے اسے تہران کو واپس بھیج دیا ہے، تسنیم نے ایک باخبر ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ ایران بھی اس مجوزہ معاہدے میں اپنی ترامیم کرے گا اور "ابھی کچھ بھی حتمی نہیں ہے۔”

ذریعے کے مطابق ایران صرف اسی مسودے کو قبول کرے گا جس پر اسے مکمل اتفاق ہوگا اور امریکہ کی جانب سے کی گئی ترامیم کو تہران کی منظوری تصور نہیں کیا جا سکتا۔

امریکی میڈیا نے حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مجوزہ معاہدے کے بعض نکات پر تحفظات کا اظہار کیا ہے جن میں ایران کے منجمد اثاثوں کی بحالی بھی شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق ٹرمپ مفاہمتی یادداشت میں خاص طور پر ایران کے جوہری مواد سے متعلق معاملات پر مزید سخت شرائط شامل کرنا چاہتے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں