ہومتازہ ترینبیجنگ، چین جرمنی ہِڈن چیمپیئنز فورم 2026،  کاروباری رہنماؤں کوصنعتی تعاون کے...

بیجنگ، چین جرمنی ہِڈن چیمپیئنز فورم 2026،  کاروباری رہنماؤں کوصنعتی تعاون کے نئے مواقع کی تلاش

چین جرمنی (چین یورپ) ہِڈن چیمپیئنز فورم 2026 کا انعقاد پیر کے روز بیجنگ میں ہوا۔

“مشترکہ جدت اور مربوط ترقی” کے موضوع پر منعقدہ اس فورم میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 400 سے زائد عالمی نمائندوں نے شرکت کی۔ شرکا میں سے 70 فیصد مندوبین ہِڈن چیمپیئن کمپنیوں سے تعلق رکھتے تھے۔

ہِڈن چیمپیئنز سے مراد وہ انتہائی کامیاب مگر نسبتاً کم معروف چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارے ہیں جو اپنے مخصوص شعبوں میں اپنےشیئر کے اعتبار سے عالمی منڈی میں قائدانہ حیثیت رکھتے ہیں۔

شرکا نے چین میں اپنے کاروباروں کو آگے بڑھانے والی جدید چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیوں خصوصاً ان کی ترقی کے حتمی مراحل کو بحث کا موضوع بنایا اور صنعتی تعاون کے نئے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): مارکس اسٹاؤبلن، سینئر نائب صدر، این ایکس پی سیمی کنڈکٹرز

” چین ہمارے لئے ایک انتہائی مضبوط منڈی ہے۔ یہاں مقامی سطح پر ہمارے 6 ہزار سے زائد ملازمین کام کر رہے ہیں۔ ہمارے تقریباً 14 مراکز موجود ہیں۔

چین بہت تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ خاص طور پر سیمی کنڈکٹر کے شعبے میں ہم دیکھ رہے ہیں کہ اس وقت متعدد جدید اور اختراعی مصنوعات کی ترقی میں چین کا کلیدی کردار ہے۔ ہم بہت سی چینی کمپنیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں اور اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ نئی ٹیکنالوجیز چین میں لائی جائیں۔“

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): مینفرڈ ڈیٹل، صدر، جرمن سائنو ہیلتھ کیئر گروپ

” صنعتی سطح پر بہت سے تعاون جاری ہیں جو جرمن کمپنیوں کے لئے بھی پُرکشش ہیں۔ مجھے پختہ یقین ہے کہ یہ تقریب ہمارے باہمی تعاون کو مزید گہرا کرنے میں مددگار ثابت ہو رہی ہے۔“

بیجنگ سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں