چین کا مقامی طور پر تیار کردہ دوسرا بڑا کروز جہاز ”اڈورا فلورا سٹی“ 12 روز کا پہلا سمندری آزمائشی سفر مکمل کر کے بدھ کے روز شنگھائی کی بندرگاہ پر واپس پہنچ گیا۔
جہاز بنانے والے ادارے چائنہ اسٹیٹ شپ بلڈنگ کارپوریشن (سی ایس ایس سی) کے مطابق اس آزمائشی سفر کے دوران 12 ممالک سے تعلق رکھنے والے 937 ماہرین نے جہاز کے 149 ٹیسٹ اور تصدیقی مراحل مکمل کئے۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): لُوئی جی پاسٹورینو، سینئر اکاموڈیشن سپروائزر، سی ایس ایس سی
”کروز جہاز ایک چھوٹے سے شہر جیسا ہوتا ہے۔ اس میں ہر چیز کو ایک ہی وقت میں کام کرنا ہوتا ہے۔ تمام کیبن مکمل ہو چکے ہیں اور کیبن کے اندر ہر چیز کام کر رہی ہے۔ میں گرم پانی، ٹھنڈا پانی، اے سی اور انجن سب چلا سکتا ہوں۔ یہاں ہر چیز کام کر رہی ہے۔“
ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): الیسیو پِنِزّوٹو، پروجیکٹ منیجر، اٹالین ملٹی نیشنل کمپنی رجسٹریو اٹالیانو نیوالے (آر آئی این اے)
”ہم اڈورا سے متعلق تمام اہم مراحل کی نگرانی کر رہے ہیں۔ توانائی کے استعمال اور ماحولیاتی پیمانوں کو مکمل طور پر ہم آہنگ کیا گیا ہے اور سب سے اہم بات حفاظت ہے۔ میری رائے میں اڈورا ایک انتہائی اعلیٰ معیار کا جہاز ہے۔ میں یہ بھی کہتا ہوں کہ جہاز حفاظت اور استحکام سے متعلق تمام تقاضوں پر بہترین انداز میں پورا اترتا ہے۔ میرا خیال ہے کہ آج ایشیائی منڈی میں ایک انتہائی مسابقتی جہاز موجود ہے۔“
جہاز کی 6 نومبر کو حوالگی طے ہے۔ یہ چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے دارالحکومت گوانگ ژو میں واقع نانشا انٹرنیشنل کروز ہوم پورٹ سے بین الاقوامی روٹس پر خدمات کا آغاز کرے گا۔
شنگھائی، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ


