ہومتازہ ترینہانگ کانگ میں  چھیونگ چھاؤ بن فیسٹیول پُرجوش روایتی مقابلوں کے ساتھ...

ہانگ کانگ میں  چھیونگ چھاؤ بن فیسٹیول پُرجوش روایتی مقابلوں کے ساتھ اختتام پذیر

ہانگ کانگ کے جنوب میں واقع ایک چھوٹے سے جزیرے چھنگ چھاؤ پر رات بھر ہزاروں افراد موجود رہے تاکہ بن اسکرامبلنگ مقابلے کے فائنل کی تقریب میں شرکت کر سکیں۔ یہ مقابلہ اس سالانہ فیسٹیول کی سب سے بڑی اور نمایاں تقریب ہے۔

اس تقریب میں تقریباً 1650 افراد نے شرکت کی جو اتوار کی رات اس انتہائی پُرجوش اور سنسنی خیز مقابلے کے ماحول میں مکمل طور پر محو تھے۔ فائنل میں پہنچنے والے 12شرکاء نے بن ٹاور پر چڑھ کر تین منٹ کےمقررہ وقت میں زیادہ سے زیادہ بن جمع کرنے کی کوشش کی تاکہ چیمپیئن شپ کے مقابلے تک پہنچا جا سکے۔

خواتین کے انفرادی مقابلے کی چیمپیئن کُونگ زِ شَن کا کہنا تھا کہ نمی انتہائی گھٹن بھری تھی اور یہ گزشتہ 11 برسوں کا مشکل ترین مقابلہ تھا۔ انہوں نے اپنی فتح کو معمولی فرق سے حاصل ہونے والی کامیابی قرار دیا۔

انفرادی مقابلے کے علاوہ ایک خصوصی دعوتی ریلے مقابلہ بھی منعقد ہوا جس میں شین زین، ژوہائی اور مکاؤ کی تین ٹیمیں اور چھیونگ چھاؤ کی سات مقامی ٹیمیں مدمقابل تھیں۔

بن فیسٹیول ہانگ کانگ کے سب سے رنگا رنگ ثقافتی تہواروں میں سے ایک ہے۔ یہ سال 2011 سے چین کے قومی غیر مادی ثقافتی ورثے کی فہرست میں بھی شامل ہے۔ اس کا آغاز امن کی ایک رسم کے طور پر ہوا تھا لیکن اب اس نے کھیل تماشے کے ایک شاندار امتزاج کی صورت اختیار کر لی ہے جس میں رنگا رنگ “پیو سیک” پریڈز بھی شامل ہیں۔

ڈھولوں کی آوازیں مدھم ہونے اور ہجوم کے منتشر ہونے کے باوجود امن کی علامت سمجھے جانے والے یہ بن اب بھی گہری معنویت رکھتے ہیں۔ یہ صدیوں پرانی روایات اور مقامی افراد اور غیرملکی مہانوں کی مشترکہ دعاؤں اور نیک تمناؤں کی علامت ہیں۔

ہانگ کانگ، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں