ہومتازہ ترینچین کا مغربی علاقہ عالمی کاروباروں کے لئے نیا پرکشش مرکز بن...

چین کا مغربی علاقہ عالمی کاروباروں کے لئے نیا پرکشش مرکز بن گیا

شی آن (شِنہوا) 10 ویں سلک روڈ انٹرنیشنل نمائش کے ایرانی حصے میں خوبصورت قالین، دستکاری کی نازک اشیاء اور ضروری تیل نے بڑی تعداد میں آنے والے زائرین کو اپنی طرف متوجہ کیا۔

قریب ہی ایک ایرانی تاجر کو ایک ای-کامرس ایپ کے ذریعے چینی خریداروں کو لائیو سٹریمنگ کے ذریعے مصنوعات دکھاتے ہوئے دیکھا گیا۔

ایرانی نمائش کنندہ مہدی بارید اولیائی کے لئے یہ ایکسپو صرف ایک تجارتی میلہ نہیں تھا۔ انہوں نے چین کے شمال مغربی صوبے شانشی کے شہر شی آن میں منعقد ہونے والے اس ایونٹ میں دوسری مرتبہ شرکت کی اور اس بار اپنی مصنوعات کی مزید وسیع رینج پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ "ہم ماضی میں زیادہ تر چین کے مشرقی علاقے میں شراکت داروں کے ساتھ کام کرتے رہے ہیں۔ چین کا مغربی علاقہ ہمارے لئے ایک نئی مارکیٹ ہے۔ ہم ایکسپو کے ذریعے براہ راست خریداروں سے رابطہ قائم کر کے اور تھوک خریداروں کے ساتھ شراکت داری بڑھا کر مقامی صارفین کی ترجیحات کو بہتر طور پر سمجھنا اور اپنی موجودگی کو وسعت دینا چاہتے ہیں۔”

اولیائی جیسے جذبات بہت سے دیگر بین الاقوامی شرکاء نے بھی ظاہر کئے۔ پیر کو ختم ہونے والے پانچ روزہ ایکسپو میں 64 ممالک اور خطوں کی تقریباً 200 غیر ملکی کمپنیوں نے شرکت کی۔ زیادہ تر شرکاء کا یہی خیال تھا کہ یہ میلہ چین کے مغربی علاقے کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی مارکیٹ تک رسائی کا ایک اہم دروازہ ہے۔

چین کے 72 فیصد رقبے پر مشتمل اور 27 فیصد آبادی کے حامل مغربی علاقے کو تیزی سے کھلے معاشی نظام کی نئی سرحد کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اس پیش رفت کو چین-یورپ مال بردار ٹرین سروسز اور نیو انٹرنیشنل لینڈ-سی ٹریڈ کوریڈور کی حمایت حاصل ہے، جو علاقائی رابطوں کو بہتر بنا رہے ہیں۔

اس سال کی پہلی سہ ماہی میں شی آن سے آنے جانے والی چین-یورپ مال بردار ٹرینوں نے ایک ہزار 631 دورے مکمل کئے، جو سالانہ بنیاد پر 7.4 فیصد اضافہ ہے اور ملک بھر کے مجموعی دوروں کا تقریباً 30 فیصد بنتا ہے۔ اسی دوران ترسیل کا وقت بھی نمایاں طور پر کم ہوا ہے، جس کے تحت تیز ترین ٹرینیں جرمنی صرف 10 دن اور وسطی ایشیا 5 دن میں پہنچتی ہیں۔

تجارت کو آسان بنانے کے ساتھ ساتھ بہتر رابطہ کاری لاجسٹکس کمپنیوں، مینوفیکچررز اور بندرگاہی آپریٹرز کو زیادہ مربوط صنعتی سلسلے قائم کرنے اور ترقی کے مشترکہ مواقع سے فائدہ اٹھانے کے قابل بنا رہی ہے۔

چین کے شمال مغربی صوبے شانشی کے شہر شی آن میں منعقدہ 10 ویں سلک روڈ انٹرنیشنل نمائش کے دوران ازبکستان کی ایک نمائش کنندہ اپنی مصنوعات پیش کر رہی ہے۔(شِنہوا)

روس کی ایلومینیم کی بڑی کمپنی روسال کے سی ای او ایوگینی نیکیتن کے مطابق کمپنی نے شی آن میں ایک برانچ قائم کی ہے کیونکہ اب یہ شہر چین کو بھیجی جانے والی اس کی 40 فیصد سے زائد ایلومینیم ریل ترسیلات کو ہینڈل کرتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں