ہومتازہ ترینمکاؤ میں 2026ء کے دوران سرحد پار مسافروں کی آمد و رفت...

مکاؤ میں 2026ء کے دوران سرحد پار مسافروں کی آمد و رفت 10 کروڑ تک پہنچ گئی

مکاؤ (شِنہوا) مکاؤ کی بندرگاہوں کے ذریعے سرحد پار مسافروں کی مجموعی آمد و رفت 10 کروڑسے تجاوز کر گئی ہے۔ اس سنگ میل کو گزشتہ سال کے مقابلے میں 14 دن پہلے عبور کیا گیا ہے۔

مکاؤ خصوصی انتظامی خطے کی پبلک سکیورٹی پولیس فورس کی جانب سے پیر کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مکاؤ کے چیک پوائنٹس میں سے بارڈر گیٹ چیک پوائنٹ پر اس عرصے کے دوران 5 کروڑ سے زائد سفری دورے ریکارڈ کئے گئے۔ اس کے علاوہ چھنگ ماؤ پورٹ، ہینگ چھن پورٹ اور ہانگ کانگ-ژوہائی-مکاؤ برج کے مکاؤ پورٹ نے بھی ترقی کا رجحان برقرار رکھا جہاں ہر ایک پر سفری دورے ایک کروڑ سے تجاوز کر گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس سال بھی سرحدی گزرگاہوں پر کسٹمز کلیئرنس کی کارکردگی اور سفری تجربے کو بہتر بنانے کے لئے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

سی پی ایس پی کے مطابق ہینگ چھن پورٹ پر مسافروں کی جانچ پڑتال کے لئے لینز کی تعداد 69 سے بڑھا کر 113 کر دی جائے گی۔ بارڈر گیٹ چیک پوائنٹ پر آمد کے لئے مزید 10 سیلف سروس کلیئرنس چینلز کا اضافہ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ آنکھ کی پتلی کی شناخت کے ذریعے کلیئرنس سروسز کا دائرہ کار بتدریج بڑھایا جائے گا جس میں غیر مقیم ملازمین اور یونیورسٹی کے طلبہ سمیت دیگر اہل گروپس کو شامل کیا جائے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں