ہومتازہ ترینچینی وزارت دفاع کی“امن” کے بہانے لائی چھنگ تے کے علیحدگی پسند...

چینی وزارت دفاع کی“امن” کے بہانے لائی چھنگ تے کے علیحدگی پسند بیانیے پر شدید تنقید

بیجنگ(شِنہوا) چین کے دفاعی ترجمان نے تائیوان کے رہنما لائی چھنگ تے کی جانب سے نام نہاد "امن” کے بہانے "تائیوان کی آزادی” سے متعلق گمراہ کن نظریات کو جارحانہ انداز میں فروغ دینے کی مذمت کی ہے۔

چین کی وزارت قومی دفاع کے ترجمان جیانگ بن نے لائی چھنگ تے کے اقتدار کی دوسری سالگرہ کے موقع پر کی گئی تقریر سے متعلق سوال پر اپنا ردعمل پیش کیا۔ اس تقریر میں لائی نے غیر متوازن جنگی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے اور نام نہاد ’’پورے معاشرے کے دفاعی استحکام‘‘ کو بڑھانے کی بات کی تھی۔

جیانگ بن نے کہا کہ چین کے اتحاد کے ناگزیر رجحان اور عالمی منظرنامے میں گہری تبدیلیوں کے باوجود لائی چھنگ تے اب بھی بیرونی طاقتوں پر انحصار کرتے ہوئے ’تائیوان کی آزادی‘ حاصل کرنے کے وہم میں مبتلا ہیں اور فوجی ذرائع سے آزادی حاصل کرنے اور اتحاد کی مخالفت کی کوششوں کو ہوا دے رہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ لائی چھنگ تے انتظامیہ ’’تائیوان کی آزادی‘‘ کے ناقابل حصول جنون سے چمٹی ہوئی ہے اور غیر ملکی طاقتوں کو خوش کرنے کے لئے عوام کی محنت کی کمائی بے دریغ خرچ کر رہی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں