ہومتازہ ترینواشنگٹن ڈی سی میں شی جن پھنگ کی میزبانی کا منتظر ہوں،...

واشنگٹن ڈی سی میں شی جن پھنگ کی میزبانی کا منتظر ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ

بیجنگ (شِنہوا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ چینی صدر شی جن پھنگ کے ساتھ مخلصانہ اور گہرے رابطے جاری رکھنے کے خواہاں ہیں اور انہیں واشنگٹن ڈی سی میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں۔

امریکی صدر نے بیجنگ کے ژونگ نان ہائی میں شی جن پھنگ سے نجی ملاقات کی۔ یہ ملاقات شی جن پھنگ اور 13 سے 15 مئی تک چین کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان مذاکرات کے ایک دن بعد ہوئی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ ژونگ نان ہائی کے دورے کی دعوت دینے پر شی جن پھنگ کے بے حد شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا دورہ چین دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بنا اور یہ نہایت کامیاب اور ناقابل فراموش رہا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں