بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے جمعرات کے روز بیجنگ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مذاکرات کے دوران کہا کہ چین اور امریکہ کے درمیان اقتصادی تعلقات باہمی فائدے اور دوطرفہ کامیابی پر مبنی ہیں۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ "کل ہماری اقتصادی اور تجارتی ٹیموں نے مجموعی طور پر متوازن اور مثبت نتائج حاصل کئے۔ یہ دونوں ممالک کے عوام اور پوری دنیا کے لئے خوش خبری ہے۔”
انہوں نے کہا کہ حقائق بارہا ثابت کر چکے ہیں کہ تجارتی جنگوں میں کوئی فاتح نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ جہاں اختلافات اور تنازعات موجود ہوں وہاں برابری کی بنیاد پر مشاورت ہی واحد درست انتخاب ہے۔انہوں نے دونوں فریقوں پر زور دیا کہ وہ مشترکہ طور پر اس مثبت رفتار کو برقرار رکھیں جسے قائم کرنے کے لئے انہوں نے سخت محنت کی ہے۔


