ہومتازہ ترینوفاقی وزیر سے آئی ایم ایف مشن کی ملاقات، معیشت کو مستحکم...

وفاقی وزیر سے آئی ایم ایف مشن کی ملاقات، معیشت کو مستحکم و پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کا عزم

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے معیشت کو مستحکم و پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامئے کے مطابق بدھ کو وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے آئی ایم ایف مشن نے ملاقات کی جس کی قیادت آئیوا پیٹرووا نے کی۔

اس موقع پر گورنر سٹیٹ بینک، سیکرٹری خزانہ، چیئرمین ایف بی آر اور دیگر اعلی حکام بھی موجو د تھے ۔۔اعلامئے کے مطابق ملاقات میں ملکی معاشی صورتحال، آئندہ وفاقی بجٹ اور معاشی اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں وفاقی وزیر نے معیشت کو مستحکم اور پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Authors

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں