بیجنگ (شِنہوا) چین میں 2026 کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران ریلوے تعمیرات میں مستحکم پیش رفت دیکھنے میں آئی جبکہ مستقل اثاثہ جاتی سرمایہ کاری میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 3.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
چائنہ سٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے اپریل کے عرصے کے دوران ریلوے کے شعبے میں مستقل اثاثہ جاتی سرمایہ کاری 200.8 ارب یوآن (تقریباً 29.34 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی۔
کمپنی کے مطابق اگلے مرحلے میں 15 ویں 5 سالہ منصوبے (2026-2030) میں شامل بڑے ریلوے منصوبوں پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا۔
کمپنی ریلوے منصوبہ بندی اور تعمیراتی عمل کو منظم انداز میں آگے بڑھائے گی، عالمی معیار کے مطابق جدید ریلوے نظام کی تعمیر کے لئے کوششیں تیز کرے گی اور ملک کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے لئے مضبوط معاونت فراہم کرے گی۔


