صدر مملکت آصف زرداری نے وزیراعظم کی سفارش پر خود کش حملہ آور کو روکنے والے شہری لیاقت شہید کیلئے ستارہ شجاعت کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق ستارہ شجاعت پاکستان کا دوسرا بڑا سول اعزاز برائے بہادری ہے، وزیراعظم کی سفارش و صدر کی منظوری قومی ہیرو کی عظیم بہادری کا اعتراف ہے۔
ذرائع کے مطابق لیاقت شہید کی والدہ، صاحبزادے اور بھائی صدر پاکستان سے ستارہ شجاعت وصول کریں گے۔


