ہومانٹرنیشنلبرطانوی کابینہ کے وزراء کا اسٹارمر سے مستعفی ہونے کے لئے ٹائم...

برطانوی کابینہ کے وزراء کا اسٹارمر سے مستعفی ہونے کے لئے ٹائم فریم دینے کا مطالبہ

لندن (شِنہوا) بی بی سی کے مطابق برطانیہ کی کابینہ کے سینئر وزراء نے برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے استعفے کے لئے ٹائم فریم دیں، ان وزراء میں وزیر داخلہ شبانہ محمود بھی شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس معاملے پر کابینہ کے اندر اختلافات موجود ہیں اور رپورٹ کے مطابق شبانہ محمود اقلیتی موقف رکھتی ہیں۔

70سے زائد لیبر اراکین پارلیمنٹ نے بھی اسٹارمر سے یا تو استعفیٰ دینے یا اپنی رخصتی کے لئے ٹائم فریم دینے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ کم از کم چار پارلیمانی پرائیویٹ سیکرٹریز اپنے عہدوں سے مستعفی ہوچکے ہیں۔

اسٹارمر کو مقامی انتخابات میں اپنی جماعت کی بدترین کارکردگی کے بعد بڑھتے ہوئے دباؤ کا سامنا ہے۔ لیبر پارٹی انگلینڈ میں تقریباً ایک ہزار 500 کونسل نشستیں ہار گئی جبکہ تقریباً 40 مقامی کونسلوں کا کنٹرول بھی کھو بیٹھی، جن میں کئی روایتی مضبوط حلقے بھی شامل ہیں۔

پیر کی صبح گفتگو کرتے ہوئے اسٹارمر نے کہا کہ اگرچہ انتخابی نتائج "انتہائی سخت” تھے تاہم وہ میدان چھوڑ کر نہیں جائیں گے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اپنی جماعت کے اندر قیادت کو چیلنج کرنے والوں کا مقابلہ کریں گے تو انہوں نے جواب دیا "ہاں” اور دوبارہ کہا کہ میں پیچھے ہٹنے والا نہیں ہوں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں