ہومتازہ ترینچین نے بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی منظوری کے بغیر...

چین نے بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی منظوری کے بغیر غیر قانونی یکطرفہ پابندیاں مسترد کر دیں

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین ان غیر قانونی یکطرفہ پابندیوں کی سختی سے مخالفت کرتا ہے جن کی بین الاقوامی قانون میں کوئی بنیاد نہیں ہے اور نہ ہی انہیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظوری حاصل ہے۔ یہ بیان امریکہ کی جانب سے حال ہی میں مبینہ طور پر "ایران کی معاونت” کے الزام میں متعلقہ چینی کمپنیوں پر عائد کردہ پابندیوں کے بعد سامنے آیا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکن نے پیر کے روز ایک معمول کی پریس بریفنگ کے دوران متعلقہ سوال کے جواب میں کہا کہ چین ہمیشہ اپنی کمپنیوں سے قوانین اور ضوابط کے مطابق کام کرنے کا تقاضا کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین اپنے کاروباری اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کا بھرپور تحفظ کرے گا۔

گو نے کہا کہ جہاں تک ایران سے متعلق صورتحال کا تعلق ہے، اس وقت اولین ترجیح ہر صورت میں دوبارہ لڑائی شروع ہونے سے روکنا ہو، نہ کہ اس صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بدنیتی پر مبنی تعلق جوڑ کر دوسرے ممالک کو بدنام کیا جائے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں