ہومبیلٹ اینڈ روڈ+سی پیکچین اور بنگلہ دیش کے وزرائے خارجہ کے مذاکرات، دوستی اور عملی...

چین اور بنگلہ دیش کے وزرائے خارجہ کے مذاکرات، دوستی اور عملی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چین بنگلہ دیش کے ساتھ روایتی دوستی کو آگے بڑھانے، باہمی سیاسی اعتماد میں اضافہ کرنے، عملی تعاون کو مضبوط بنانے اور بنگلہ دیش کی قومی ترقی کے عمل میں سب سے قابل اعتماد شراکت دار بننے کے لئے تیار ہے۔

وانگ یی جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن بھی ہیں، نے یہ بات بیجنگ میں بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ خلیل الرحمان کے ساتھ مذاکرات کے دوران کہی۔

وانگ یی نے کہا کہ چین بنگلہ دیش کی نئی حکومت کی قومی اتحاد و استحکام برقرار رکھنے، اقتصادی ترقی کو بحال کرنے اور عوامی فلاح و بہبود بہتر بنانے کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اپنی بھرپور صلاحیت کے مطابق بنگلہ دیش کو تعاون اور مدد فراہم کرتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ چین اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو بنگلہ دیش کی قومی ترقی کی حکمت عملیوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنے، معیشت، تجارت، سرمایہ کاری، بنیادی شہری سہولتوں، آبی وسائل اور عوامی روابط جیسے روایتی شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے جبکہ ماحول دوست ترقی اور ڈیجیٹل معیشت جیسی ابھرتی صنعتوں میں تعاون بڑھانے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین اپنی کمپنیوں کی بنگلہ دیش میں سرمایہ کاری کی بھی حمایت کرتا ہے۔

وانگ یی نے زور دے کر کہا کہ چین کے بنگلہ دیش اور دیگر جنوبی ایشیائی ممالک کے ساتھ تعلقات کسی تیسرے فریق کے خلاف نہیں ہیں اور نہ ہی انہیں کسی تیسرے فریق سے متاثر ہونا چاہیے۔

اس موقع پر خلیل الرحمان نے کہا کہ بنگلہ دیش اور چین کے درمیان روایتی دوستی قائم ہے اور چین ہمیشہ بنگلہ دیش کے لئے ایک قابل اعتماد اور ناگزیر دوست اور شراکت دار رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بنگلہ دیش چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتا ہے اور انہیں مستحکم، سازگار اور قابل پیش گوئی کاروباری ماحول فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔

دونوں فریقوں نے مشترکہ دلچسپی کے بین الاقوامی اور علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ مذاکرات کے بعد دونوں ممالک نے ایک مشترکہ پریس ریلیز بھی جاری کی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں