بیجنگ (شِنہوا) چین کے دو سابق وزرائے دفاع وی فینگ حہ اور لی شانگ فو کو بدعنوانی کے الزامات میں جمعرات کے روز دو سالہ مہلت کے ساتھ سزائے موت سنا دی گئی۔
یہ سزائیں چین کی فوجی عدالت نے علیحدہ علیحدہ سنائیں۔
وی فینگ حہ اور لی شانگ فو دونوں مرکزی فوجی کمیشن کے سابق اراکین اور سابق ریاستی کونسلرز بھی رہ چکے ہیں۔
عدالتی فیصلوں کے مطابق وی فینگ حہ کو رشوت لینے کے جرم میں جبکہ لی شانگ فو کو رشوت لینے اور دینے دونوں جرائم میں مجرم قرار دیا گیا۔
دونوں سے تاحیات سیاسی حقوق بھی چھین لئے گئے ہیں جبکہ ان کی تمام ذاتی جائیداد ضبط کر لی جائے گی۔
عدالتی فیصلوں میں کہا گیا ہے کہ دو سالہ مہلت کی مدت مکمل ہونے کے بعد قانون کے مطابق سزا عمر قید میں تبدیل کئے جانے پر بھی انہیں مزید کسی قسم کی رعایت یا پیرول نہیں دی جائے گی۔


