واشنگٹن (شِنہوا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایران کے ساتھ 2 ماہ سے زائد عرصے سے جاری جنگ کے خاتمے کے حوالے سے بہت اچھی بات چیت ہوئی ہے۔
ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب میں اپنے دعوے کو دہراتے ہوئے کہا کہ ایران معاہدہ کرنے کی ’شدید خواہش‘ رکھتا ہے۔
ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ’’وہ معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہماری بہت اچھی بات چیت ہوئی ہے اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ ہم ایک معاہدہ کر لیں گے۔‘‘
ٹرمپ نے یہ بھی دہرایا کہ اگر امریکہ اس وقت ایران سے نکل جائے تو امریکی اور اسرائیلی حملوں سے ہونے والی شدید تباہی کے باعث ایران کو دوبارہ تعمیر میں 20 سال لگ سکتے ہیں۔ یہ حملے 28 فروری کو شروع کئے گئے تھے۔


