بیجنگ (شِنہوا) یوم مئی کی تعطیلات کے دوران چین میں سرحد پار سفر میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا اور تقریباً ایک کروڑ 13 لاکھ سفری دورے ریکارڈ کئے گئے۔ اس اضافے میں بغیر ویزا داخل ہونے والوں سمیت بین الاقوامی سیاحوں کی بڑھتی ہوئی تعداد نے اہم کردار ادا کیا۔
قومی امیگریشن انتظامیہ نے بتایا کہ یکم مئی سے شروع ہونے والی 5 روزہ تعطیلات کے دوران روزانہ اوسطاً تقریباً 22 لاکھ 60 ہزار افراد نے سرحد عبور کی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 3.5 فیصد زیادہ ہے جبکہ 2 مئی کو اس کی بلند ترین سطح ریکارڈ کی گئی۔
تعطیلات کے دوران غیر ملکی شہریوں کے چین آنے اور جانے کے سفر کی تعداد بڑھ کر 12 لاکھ 60 ہزار رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 12.5 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے۔ ان میں سے 4 لاکھ 36 ہزار افراد بغیر ویزا کے چین میں داخل ہوئے جو 14.7 فیصد اضافہ ہے۔


