محکمہ خزانہ پنجاب نے صوبے کے سکولوں کے ترقیاتی وانتظامی اخراجات کیلئے 2 ارب 45 کروڑ روپے کا بجٹ جاری کردیا۔
چوتھی سہ ماہی مد میں ڈسٹرکٹ لاہور کو 8کروڑ 9لاکھ روپے، فیصل آباد کو 12کروڑ روپے، ملتان کو 8کروڑ 17لاکھ روپے اور گوجرانوالہ کو 7کروڑ 98لاکھ روپے، گجرات کو 6کروڑ 95لاکھ، حافظ آباد کو 3کروڑ 13لاکھ، چنیوٹ کو 3کروڑ 38لاکھ، بہاولنگر کو 10کروڑ، بہاولپور کو 8کروڑ، بھکر کو 6کروڑ، جھنگ کو 8کروڑ، قصور کو 7کروڑ اور راولپنڈی کو 9کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔
محکمہ خزانہ کے مطابق بجٹ سکولوں کی بہتری، سہولیات فراہمی و تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کیلئے استعمال کیا جائے گا۔


