ہومتازہ ترینآتش بازی کا سامان بنانے والے کارخانے میں دھماکہ،چینی صدر کی ہر...

آتش بازی کا سامان بنانے والے کارخانے میں دھماکہ،چینی صدر کی ہر ممکن ریسکیو کارروائی کی ہدایت

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے چین کے وسطی صوبے ہونان میں آتش بازی کے ایک کارخانے میں دھماکے کے بعد لاپتہ افراد کی تلاش اور زخمیوں کو بچانے کے لئے ہر ممکن کوششیں کرنے کی ہدایت کی ہے۔دھماکے میں بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔

چینی صدر نے ہدایت جاری کی کہ اہم شعبوں میں خطرات کی سخت جانچ اور خطرات پر قابو پانے کے اقدامات کو مزید مضبوط بنایا جائے، عوامی تحفظ کے انتظام کو بہتر کیا جائے اور لوگوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

یہ دھماکہ پیر کی شام تقریباً 4 بج کر 40 منٹ پر صوبہ ہونان کے دارالحکومت چھانگ شا میں کاؤنٹی سطح کے شہر لیو یانگ میں واقع ایک کارخانے میں ہوا تھا۔

شی جن پھنگ نے حادثے کے بعد کی صورتحال سے موثر طریقے سے نمٹنے اور فوری تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے زور دیا کہ ذمہ دار افراد کو جوابدہ ٹھہرایا جائے۔

شی نے کہا کہ مختلف علاقوں اور اداروں کو اس حادثے سے گہرے سبق حاصل کرنا چاہیے اور کام کے مقامات پر حفاظت کی ذمہ داری کو مزید مضبوط بنانا چاہیے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں