بیجنگ (شِنہوا) چین کی ریاستی کونسل نے ایک ٹیم قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو چین کے صوبہ ہونان میں آتشبازی کا سامان بنانے والے کارخانے میں ہونے والے دھماکے کی وجوہات کی مکمل تحقیقات کرے گی اور ذمہ دار افراد کو جوابدہ ٹھہرائے گی۔
آتش بازی کے سامان کا یہ کارخانہ ہونان کے دارالحکومت چھانگ شا کے زیر انتظام کاؤنٹی سطح کے شہر لیویانگ میں واقع ہے جہاں پیر کی شام تقریباً 4 بج کر43 منٹ پر دھماکہ ہوا۔
اس حادثے میں اب تک 26 افراد ہلاک اور 61 زخمی ہو چکے ہیں۔


