ہومتازہ ترینچین میں یوم مئی تعطیلات کے دوران ریلوے سفری دوروں کی تعداد...

چین میں یوم مئی تعطیلات کے دوران ریلوے سفری دوروں کی تعداد 10 کروڑ سے تجاوز کر گئی

بیجنگ (شِنہوا) چین میں یوم مئی کی تعطیلات کے دوران ریلوے نیٹ ورک کے ذریعے سفری دوروں کی تعداد 10 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔

چائنہ سٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق 5 روزہ تعطیلات کے اختتامی مرحلے تک ریلوے نظام محفوظ اور ہموار طریقے سے چلا اور پیر تک سفری دوروں کی مجموعی تعداد 11 کروڑ 70 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

صرف پیر کے روز ہی ریلوے کے ذریعے ملک بھر میں 2 کروڑ 3 لاکھ 80 ہزار سے زائد مسافروں نے سفر کیا۔ واپسی کے سفر کے بڑھتے ہوئے دباؤ کے پیش نظر منگل کو تقریباً 2 کروڑ 30 لاکھ سفری دوروں کی توقع ہے جبکہ 2 ہزار 225 اضافی ٹرین سروسز بھی شامل کی گئی ہیں۔

سرکاری ریلوے بکنگ پلیٹ فارم کے اعداد و شمار کے مطابق منگل کے روز سب سے زیادہ مقبول سفری مقامات میں بیجنگ، گوانگ ژو، شنگھائی، چھنگ دو اور شین زین شامل ہیں۔

ریلوے حکام نے واپسی کے اوقات میں بڑھتے ہوئے رش کو منظم کرنے کے لئے وسائل متحرک کئے ہیں تاکہ مسافروں کا سفر محفوظ اور منظم انداز میں یقینی بنایا جا سکے۔ مثال کے طور پر چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ میں 707 اضافی ٹرینیں چلائی گئی ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں