ہومانٹرنیشنل2 جنگی بحری جہاز ایرانی حملوں سے بچتے ہوئے آبنائے ہرمز...

2 جنگی بحری جہاز ایرانی حملوں سے بچتے ہوئے آبنائے ہرمز سے گزر گئے، امریکی میڈیا کا دعویٰ

واشنگٹن (شِنہوا) امریکی میڈیا ادارے سی بی ایس نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی بحریہ کے 2 جنگی بحری جہاز آبنائے ہرمز سے گزر کر خلیج میں داخل ہوگئے اور یہ کارروائی ایرانی حملوں کی ایک لہر سے بچتے ہوئے کی گئی۔

رپورٹ میں پینٹاگون کے نام ظاہر نہ کرنے والے اہلکاروں کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ یو ایس ایس ٹرکسٹن اور یو ایس ایس میسن نے اپاچی ہیلی کاپٹروں اور دیگر طیاروں کی معاونت کے ساتھ اس گزرگاہ کے دوران مربوط حملوں کی ایک سلسلہ وار صورتحال کا سامنا کیا۔

حکام کے مطابق کسی بھی امریکی جنگی جہاز کو نقصان نہیں پہنچا، اگرچہ ایران نے ان پر چھوٹی کشتیوں، میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے مسلسل حملے کئے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے داغے گئے کوئی بھی ہتھیار امریکی جہازوں تک نہیں پہنچ سکے اور امریکی فوج نے فضائی معاونت کے ساتھ ہر آنے والے خطرے کو کامیابی سے روکا یا ناکام بنایا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز فاکس نیوز کو بتایا کہ ایرانی اب پہلے کے مقابلے میں "زیادہ لچکدار” ہو گئے ہیں۔

فاکس نیوز کو ٹیلی فون پر انٹرویو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پینٹاگان تجارتی جہازرانی کی بحالی کے لئے کارروائیاں شروع کر رہا ہے، انہوں نے دھمکی دی کہ اگر ایران آبنائے ہرمز میں امریکی جہازوں کو نشانہ بناتا ہے تو انہیں دنیا کے نقشے سے مٹا دیا جائے گا۔

تاہم پیر کے روز اے بی سی نیوز کو ایک اور ٹیلی فون انٹرویو میں ٹرمپ نے یہ کہنے سے گریز کیا کہ آیا پیر کے روز ایران کی طرف سے کئے گئے حملوں نے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے یا نہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ یہ بھاری فائرنگ نہیں تھی اور حملوں کی شدت کو کم ظاہر کیا۔

بعد ازاں ایران کی نیم سرکاری نیوز ایجنسی تسنیم کی رپورٹ کے مطابق ایران نے امریکی دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی تجارتی جہاز یا تیل بردار ٹینکر آبنائے ہرمز سے نہیں گزرا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں