ہومتازہ ترینپیرا ہاکی کپ 2026ء سپیشل اولمپکس پاکستان ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ...

پیرا ہاکی کپ 2026ء سپیشل اولمپکس پاکستان ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری

ایف آئی ایچ پیرا ہاکی عالمی کپ 2026ء میں شرکت کیلئے سپیشل اولمپکس پاکستان کی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپس پی ایس بی سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔

سپیشل اولمپکس پاکستان کی چیئر پرسن رونق لاکھانی کے مطابق پیرا ہاکی عالمی کپ 20 سے 25 اگست تک بلجیم اور نیدرلینڈ میں منعقد ہوگا، 12مئی کو ٹرائلز کے بعد 10 رکنی مخلوط ٹیم کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا، ٹیم میں 6 بوائز اور 4 خواتین کھلاڑی شامل ہوں گی، تربیتی کیمپ میں کوالیفائیڈ کوچز کی نگرانی میں خصوصی کھلاڑیوں کو بھرپور تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔

انہوں نے پیرا ہاکی عالمی کپ میں پاکستان کی شرکت کو اعزاز قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ سپیشل اولمپک پاکستان کی ٹیم ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے میڈل جیتنے میں کامیاب ہوگی۔

Authors

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں