ہومپاکستان64ہزار سے زائد عازمین سعودی عرب پہنچ گئے

64ہزار سے زائد عازمین سعودی عرب پہنچ گئے

ملک بھر سے عازمین کی حجاز مقدس روانگی جاری ہے، سرکاری و پرائیویٹ حج پروازوں کے ذریعے 64ہزار سے زائد عازمین سعودی عرب پہنچ گئے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری حج کوٹے کا 44 فیصد مکمل ہو گیا ہے، اب تک 207 پروازوں کے ذریعے 52ہزار 195سرکاری عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق 135 پروازیں مدینہ منورہ جبکہ 72پروازیں جدہ ایئرپورٹ پر لینڈ کر چکی ہیں۔

دوسری جانب پرائیویٹ حج سکیم کے تحت بھی 12ہزار 111پاکستانی عازمین سعودی عرب پہنچے ہیں۔

Authors

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں