یومِ مئی کی تعطیلات سے عین قبل چین کے شہر چھونگ چھنگ میں ایک غیر ملکی خاتون سیاح کو اچانک ایک طبی تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔
شدید پیٹ درد کے باعث انہیں فوری طور پر ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اپینڈکس پھٹنے کی تصدیق کی۔ یہ ایسی صورتحال تھی جس میں مریضہ کی جان بھی جا سکتی تھی۔
ہسپتال نے اس ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئےفوری طور پر ہنگامی اقدامات کئے اور تیز رفتار سرجری کے لئے مختلف شعبوں کے درمیان ہم آہنگی قائم کی گئی۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): سوفی کوئیوا، امریکی خاتون سیاح
"جی ہاں، میں بہت خوفزدہ تھی۔ انہوں نے فوراً سی ٹی اسکین اور خون کے ٹیسٹ کئے۔ ڈاکٹروں اور نرسوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور تجربے سے میں پُراعتماد ہوئی اور مجھے اطمینان محسوس ہوا۔”
ہسپتال حکام کا کہنا ہے کہ اس کامیابی کی بنیادی وجہ ہنگامی طبی امداد کا معیاری طریقہ اور مختلف شعبوں کے درمیان تیز رفتار ہم آہنگی تھی۔
ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): یو ہوئی ہونگ، ڈائریکٹر، انٹرنیشنل میڈیکل سینٹر، سیکنڈ ایفیلی ایٹڈ ہسپتال، چھونگ چھنگ میڈیکل یونیورسٹی
"چونکہ ہمارا ہسپتال مرکزی علاقے میں واقع ہے، اس لئے ہم بیرون ملک سے آنے والے بہت سے ایمرجنسی مریضوں کا علاج کرتے ہیں۔ دراصل ہمارے پاس ایسے متعدد طریقہ کار اور نظام موجود ہیں جن کے ذریعے ہم اِن مریضوں کو فوری، پیشہ ورانہ اور بہترین علاج کی فراہمی یقینی بناتے ہیں۔”
چھونگ چھنگ، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ


