بیجنگ (شِنہوا) سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اپریل میں چین کی غیر ملکی تجارت میں یوآن کی مالیت میں 14.2 فیصد اضافہ ہوا۔
چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے مطابق گزشتہ ماہ اشیاء کی درآمدات اور برآمدات کی مجموعی مالیت 43.8 کھرب یوآن (تقریباً 639.4 ارب امریکی ڈالر) رہی۔
اعداد و شمار کے مطابق برآمدات گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 9.8 فیصد بڑھ کر 24.8 کھرب یوآن تک پہنچ گئیں جبکہ درآمدات میں 20.6 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 19 کھرب یوآن رہیں۔
سال کے پہلے چار مہینوں میں مجموعی غیر ملکی تجارت 162.3 کھرب یوآن تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کی نسبت 14.9 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے۔


