ہومانٹرٹینمنٹشِنہوا تھنک ٹینک نے ثقافتی طاقت کو چین کی اعلیٰ معیار کی...

شِنہوا تھنک ٹینک نے ثقافتی طاقت کو چین کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے لئے نہایت اہم قرار دے دیا

بیجنگ (شِنہوا) شِنہوا تھنک ٹینک کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ثقافتی طاقت کو معیشت اور سماجی زندگی کے ہر شعبے اور ہر مرحلے میں ہمہ جہت انداز میں شامل کیا جا رہا ہے جو اعلیٰ معیار کی ترقی کو آگے بڑھانے کے لئے ایک اہم سہارا بن چکی ہے۔

’’ثقافتی خود مختاری کا نظریہ: اعلیٰ معیار کی ترقی کی جانب چین کے ثقافتی شعور کا سفر‘‘ کے عنوان سے اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ثقافت معیشت اور سماجی ترقی کے ہر ربط اور ہر میدان میں گہرائی سے ضم ہو چکی ہے جس سے معاشی مواقع پیدا ہو رہے ہیں، صارفین کی سرگرمی میں اضافہ ہو رہا ہے، بہتر سماجی نظم و نسق کو فروغ مل رہا ہے اور ترقی کی محرک قوتیں متحرک ہو رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ثقافت چین کی سائنسی و تکنیکی جدت کا "پر”ہے جو مسلسل جدت کی حدود کو وسیع کر رہی ہے اور نئی معیاری پیداواری قوتوں کے ابھرنے کی رہنمائی کر رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ ’’نچلی سطح کی سماجی نظم و نسق کا لچکدار انجن‘‘ بھی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں