پاکستان نے قطر سے سستی ایل این جی ملنے کی امید پر سپاٹ کارگوز نہ خریدنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) نے عالمی مارکیٹ میں موصول ہونیوالی کم ترین بولیوں کو مسترد کردیا گیا۔
پی ایل ایل نے بولیاں دینے والی کمپنیوں بی پی سنگاپور اور ٹوٹل انرجیز کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔
حکام کے مطابق پاکستان کو قطر سے 2ایل این جی کارگوز ٹرم کنٹریکٹ ریٹ پر ملنے کی توقع ہے۔
ذرائع کے مطابق قطر سے ایل این جی، برینٹ خام تیل کی قیمت کے 13.37 فیصد مساوی نرخ پر مل سکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق ممکنہ قطری کارگوز آبنائے ہرمز کے راستے پاکستان پہنچائے جائیں گے۔


