ہومتازہ ترینسندھ، 2014ء میں دریافت شدہ تیل و گیس ذخائر سے پیداوار شروع

سندھ، 2014ء میں دریافت شدہ تیل و گیس ذخائر سے پیداوار شروع

سندھ سے 2014ء میں دریافت شدہ تیل و گیس کے ذخائر سے پیداوار شروع ہوگئی۔

پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے خط میں بتایا گیا ہے کہ سندھ کے علاقے گمبٹ میں فیض ایکس ون کنوئیں کو سال 2014ء میں مطلوبہ انفراسٹرکچر نہ ہونے کے باعث بند کردیا گیا تھا، تاہم کنوئیں کے گہرے زیر زمین حصوں کو الگ کرکے پیچیدہ کام جدید ٹیکنالوجی سے حل کئے گئے اور کنوئیں کی پیداواری قوت فعال کرنے کیلئے 4.5 کلومیٹر لمبی فیڈر لائن بچھائی گئی ہے۔

پی پی ایل کے مطابق کنوئیں سے یومیہ حاصل گیس کی پیدوار 3.6 ایم ایم ایس سی ایف ڈی جبکہ ہلکے تیل کی یومیہ پیداوار 750بیرل ہے۔

کمپنی خط کے مطابق کنوئیں سے پیداوار کا عمل 25فروری 2026ء کو شروع کرکے مرحلہ وار بڑھایا گیا ہے۔

Authors

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں