ہومپاکستانمعرکہ حق کی یاد میں نغمہ ''اللہ اکبر، تیار ہیں ہم'' عوام...

معرکہ حق کی یاد میں نغمہ ”اللہ اکبر، تیار ہیں ہم” عوام میں مقبول

معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ملی نغمے ”اللہ اکبر، تیار ہیں ہم” مقبول ہوگیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نغمے میں لہو گرما دینے والے اشعار اور سحر انگیز آواز نے سماں باندھ کرعوام میں حب الوطنی کا جذبہ مزید بڑھا دیا ہے۔

ملی نغمے میں بھارت کو دوٹوک پیغام دیا گیا کہ وہ نہیں جانتا کہ اس نے کس باہمت قوم کو للکارا ہے، پاک فوج بھارت کی ہر قسم کی اشتعال انگیزی پر جوابی وار کیلئے ہمہ وقت تیار ہے، مربوط حکمت عملی، جدید ہتھیار اور سخت ترین تربیت نے افواجِ پاکستان کو مکار دشمن پر یقینی برتری دلائی۔

ملی نغمے میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیت، قومی عزم و دفاعِ وطن کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی گئی ہے ۔

Authors

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں