ہومپاکستانانتظامی وجوہات، عالمی و ملکی 100سے زائد پروازیں منسوخ، مسافروں کو مشکلات...

انتظامی وجوہات، عالمی و ملکی 100سے زائد پروازیں منسوخ، مسافروں کو مشکلات کا سامنا

انتظامی وجوہات اور مسافروں کی کمی کے باعث عالمی و ملکی 100سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق مشرقِ وسطی کیلئے 84 جبکہ اندرونِ ملک کی 22پروازیں منسوخ کی گئیں فلائٹ شیڈول کے مطابق ملک بھر سے متحدہ عرب امارات کی 54پروازیں منسوخ ہوئیں۔

کراچی ایئر پورٹ سے 24، لاہور سے27، اسلام آباد سے 29، ملتان سے 10، پشاور سے 8، اسکردو، سکھر اور کوئٹہ سے 2، 2 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق سیالکوٹ اور فیصل آباد سے 4، 4 جبکہ کراچی سے لاہور کی 4، کراچی سے اسلام آباد کی 6پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں