ہومتازہ ترینچین ایک آگے بڑھتی ہوئی "بہت پرجوش مارکیٹ" ہے، سربراہ آئیکیا چائنہ

چین ایک آگے بڑھتی ہوئی "بہت پرجوش مارکیٹ” ہے، سربراہ آئیکیا چائنہ

بیجنگ (شِنہوا) آئیکیا چائنہ کے سی ای او، صدر اور چیف سسٹین ایبلٹی آفیسر پونٹس ایرنٹیل نے کہا ہے کہ چین ایک "بہت پرجوش منڈی” ہے اور یہ ملک پرچون سمیت کئی شعبوں میں سب سے آگے ہے۔

شِنہوا کو دیئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ چین ہمارے لئے مختلف پہلوؤں میں ایک تزویراتی منڈی ہے۔ یہ پرچون کے نکتہ نظر سے بھی اہم ہے، پیداوار سے لے کر صارف تک تمام مراحل کے مکمل نظام کے لحاظ سے بھی اور ترقی کے حوالے سے بھی اہم ہے۔ یہ انٹرویو 30 اپریل کو مشرقی بیجنگ میں آئیکیا کے پہلے چھوٹے سائز کے سٹور کے افتتاح کے بعد دیا گیا۔

نیا سٹور 1500 مربع میٹر پر مشتمل ہے جو کہ برانڈ کے عام بڑے گودام طرز کے سٹورز کے مقابلے میں بہت چھوٹا ہے۔ اس میں اشیاء رکھنے کی تقریباً 20 جگہیں بنائی گئی ہیں جہاں زیادہ تر نوجوان جوڑوں اور بچوں والے خاندانوں کے لئے سامان رکھا ہے۔

اس سٹور کا افتتاح آئیکیا کی اس وسیع حکمت عملی کی عکاسی کرتا ہے جس کے تحت کمپنی بڑی توسیع کے بجائے زیادہ موثر اور مخصوص منڈی تک رسائی کی طرف بڑھ رہی ہے۔ چھوٹا سٹور بڑے سٹورز کی معاونت کرتا ہے اور برادری کی سطح پر صارفین سے رابطے کے مزید مواقع پیدا کرتا ہے تاکہ مختلف ضروریات کو پورا کیا جا سکے اور سہولت میں اضافہ ہو۔

آئیکیا نے 1998 میں چینی مین لینڈ منڈی میں قدم رکھا تھا اور اب یہ کمپنی چین میں پیداوار سے لے کر صارف تک تمام مراحل کا مکمل نظام چلا رہی ہے، اس کا اپنا آن لائن سیلز پلیٹ فارم بھی ہے اور جے ڈی ڈاٹ کام اور علی بابا گروپ جیسے ای-کامرس پلیٹ فارمز پر بھی سٹورز چلاتی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں