126 حج پروازوں کے ذریعے 36 ہزار 934پاکستانی مکہ پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان سے حج پروازوں کے ذریعے عازمین کی سعودی عرب روانگی کا سلسلہ جاری ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق اب تک 126پروازوں کے ذریعے 32 ہزار 454عازمین حج سرکاری سکیم کے تحت سعودی عرب پہنچ چکے ہیں جبکہ 4ہزار 489پرائیویٹ عازمین حج حجازِ مقدس پہنچے ہیں۔
پاکستان حج مشن کے مین کنٹرول آفس کے تحت عازمین کو مختلف خدمات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، شعبہ گمشدگی و بازیابی نے6 عازمین حج، 37ویل چیئرز اور 3700بیگز تلاش کر کے مالکان تک پہنچائے ہیں جبکہ حرم گائیڈز نے 13ہزار سے زائد عازمین حج کی درست راستوں کی جانب رہنمائی کی۔
حج میڈیکل مشن کے تحت عازمین کو طبی سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں، جن میں 132ڈینٹل پروسیجر، 28ایکسرے، 18لیب ٹیسٹ، 8الٹراسائونڈ، 5ای سی جی اور 5ہزار او پی ڈی خدمات شامل ہیں۔


