صدر مملکت آصف زرداری نے وزیراعظم کی سفارش پر پی آئی اے کارپوریشن (کنورژن) (ریپیل) آرڈیننس 2026ء کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق آرڈیننس پی آئی اے کے چند اثاثوں کی منتقلی کے عمل کی تکمیل کیلئے قانونی تقاضے پورے کرنے سے متعلق ہے، ان اثاثوں میں کراچی میں پی آئی اے پلینیٹیریم، گلشن اقبال اراضی، لاہور میں پی آئی اے پلینیٹیریم، اولڈ یونیورسٹی گرائونڈ اراضی، پشاور میں حیات آباد فیز ٹو میں واقع پی آئی اے پلینیٹیریم اراضی، کے ڈی اے سکیم ون کا فٹبال گرائونڈ، ایمپرس روڈ لاہور میں دیال سنگھ مینشن کا دفتر اور کشمیر روڈ کراچی پر واقع جہانگیر خان سپورٹس کمپلیکس کی اراضی شامل ہے۔


