ہومتازہ ترینچین میں یوم مئی کی تعطیلات، شاہراہوں پر نئی توانائی والی گاڑیوں...

چین میں یوم مئی کی تعطیلات، شاہراہوں پر نئی توانائی والی گاڑیوں کی چارجنگ میں 55.6 فیصد اضافہ

بیجنگ (شِنہوا) چین میں یوم مئی کی 5 روزہ تعطیلات کے پہلے دن قومی شاہراہوں پر نئی توانائی والی گاڑیوں کی چارجنگ کی مقدار گزشتہ سال کی نسبت 55.6 فیصد بڑھ گئی جو سفر کے انداز میں ایک بنیادی تبدیلی کی نشاندہی کرتی ہے کیونکہ برقی گاڑیاں اب طویل فاصلے کے سفر کے لئے ایک مقبول انتخاب بن چکی ہیں۔

قومی توانائی انتطامیہ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق قومی شاہراہوں پر این ای وی چارجنگ کی مقدار 2 کروڑ 30 لاکھ کلو واٹ آور سے تجاوز کر گئی۔ یہ اعداد و شمار ملک کے چارجنگ انفراسٹرکچر مانیٹرنگ سروس پلیٹ فارم میں شامل 57 ہزار 600 ہائی وے چارجنگ سہولیات کے تجزیے پر مبنی ہیں۔

وزارت ٹرانسپورٹ کی پیش گوئی کے مطابق تعطیلات کے دوران روزانہ اوسطاً ایک کروڑ 54 لاکھ این ای ویز شاہراہوں پر سفر کریں گی جو تمام گاڑیوں کا 24 فیصد بنتا ہے اور گزشتہ سال کے مقابلے میں 33 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

چائنہ الیکٹریسٹی کونسل کے نائب سیکرٹری جنرل لیو یونگ ڈونگ نے کہا کہ این ای وی ٹیکنالوجی کی بڑھتی ہوئی پختگی اور چارجنگ انفراسٹرکچر کے مسلسل بہتر ہونے سے این ای ویز کا صرف مختصر فاصلے کی شہری گاڑیوں کا تصور بدل رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب زیادہ گاڑی مالکان تعطیلات کے دوران بین الصوبائی سفر اور خاندانی ملاقاتوں کے لئے این ای ویز استعمال کر رہے ہیں اور جیسے جیسے این ای ویز کےاستعمال کی شرح بڑھ رہی ہے چارجنگ کی طلب بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

اس وقت چین میں 2 کروڑ 10 لاکھ سے زائد چارجنگ پائلز موجود ہیں جبکہ 19 صوبوں میں مکمل دیہی سطح تک چارجنگ سہولیات فراہم کی جا چکی ہیں۔

قومی توانائی انتطامیہ کے اہلکار لیو منگ یانگ نے کہا کہ ادارہ مقامی حکومتوں کی رہنمائی کر رہا ہے تاکہ پرانی چارجنگ سہولیات کو اپ گریڈ کیا جائے اور عارضی چارجنگ آلات نصب کئے جائیں تاکہ تعطیلات کے دوران چارجنگ خدمات موثر اور قابل اعتماد رہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں