ہومتازہ ترینکوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، حیدرآباد کنگز مین کے محمد علی...

کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، حیدرآباد کنگز مین کے محمد علی پر میچ فیس کا 10فیصد جرمانہ عائد

پاکستان سپر لیگ 11 کی ٹیم حیدر آباد کنگز مین کے فاسٹ باؤلر محمد علی پر میچ فیس کا 10فیصد جرمانہ کر دیا گیا۔

پی سی بی کے مطابق محمد علی کو لیول ون کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق محمد علی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف دوسرے ایلی منیٹر میں پی ایس ایل کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی۔

حکام کے مطابق محمد علی 16ویں اوور میں کھیل کی شہرت کو نقصان پہنچانے کے مرتکب قرار پائے ہیں جس کے باعث ان پر جرمانہ عائد کیا گیاہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں