وزیراعظم شہباز شریف نے عراق کے نئے وزیراعظم علی الزیدی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ وہ اپنے بھائی علی الزیدی کو عراق کا وزیراعظم مقرر ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان عراق کی نئی حکومت کے ساتھ قریبی تعاون کا خواہاں ہے،پاکستان اور عراق کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے، خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے مشترکہ اہداف کے حصول کیلئے مل کر کام کریں گے۔
انہوں نے نئے عراقی وزیراعظم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے تعلقات آنیوالے دنوں میں مزید مضبوط ہوں گے۔


