وفاقی حکومت نے پاسپورٹ اجراء کی مدت میں مزید 7 دن کمی کردی جبکہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ دفاتر میں 15دن کے اندر کیش لیس نظام نافذ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقدام سے ایجنٹ مافیا کا سدباب، شہریوں کو سہولت ملے گی۔
جمعرات کو وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چودھری کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں پاسپورٹ نظام مزید بہتر بنانے کیلئے اہم فیصلے کئے گئے۔
اجلاس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ، ڈی جی پاسپورٹ و امیگریشن اور دیگر متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ نارمل پاسپورٹ کے اجرا کی مدت 21دن سے کم کر کے 14دن کر دی گئی ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ پاسپورٹ دفاتر میں آئندہ 15دن کے اندر مکمل کیش لیس نظام نافذ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اقدام سے ایجنٹ مافیا کا سدباب ہوگا اور شہریوں کو سہولت ملے گی۔
انہوں نے بزنس پاسپورٹ کے اجرا کے نظام کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی سہولت کیلئے پاسپورٹ اتھارٹی کا قیام ضروری ہے۔
اجلاس میں پاسپورٹ گھروں تک فراہم کرنے کا نظام بھی مزید موثر بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔


