ہومپاکستانجوڈیشل کمیشن اجلاس، جسٹس محسن اختر، بابر ستار، ثمن رفعت کے تبادلوں...

جوڈیشل کمیشن اجلاس، جسٹس محسن اختر، بابر ستار، ثمن رفعت کے تبادلوں کی منظوری

چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحیی آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس ہوا جس میں ہائیکورٹ کورٹ ججوں کے تبادلوں کی منظوری دیدی گئی۔

ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار کا تبادلہ پشاور ہائیکورٹ کردیا، فیصلہ کثرت رائے سے کیا گیا۔

اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن کیانی کا تبادلہ لاہور ہائیکورٹ کرنے کی منظوری بھی دیدی گئی، کمیشن نے تبادلے کا فیصلہ اکثریتی رائے سے کیا، 9 ارکان نے جسٹس محسن اختر کیانی کے تبادلے کے حق میں ووٹ دیا۔

جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز کاتبادلہ سندھ ہائیکورٹ کرنے کی منظوری دی، یہ فیصلہ اکثریتی رائے سے کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس خادم سومرو کے تبادلے کی سفارش واپس لے لی جس کے بعد تبادلوں کا معاملہ موخر ہو گیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں