پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کرکٹ کے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے کیلئے اہم تعمیراتی منصوبوں کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق لاہور میں واقع نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے مزید کشادہ اور اپ گریڈ کیا جائیگا تاکہ کھلاڑیوں کو عالمی معیار کی تربیتی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
ایل سی سی اے گرائونڈ کو بھی جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، دوسری جانب کراچی میں واقع نیشنل بینک سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن بھی منصوبے میں شامل ہے جو دوسرے مرحلے میں کی جائیگی ۔


