بھارتی اداکارہ ارچنا پورن سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ دی کپل شرما شو میں میری شمولیت نے اداکاری کے کیریئر پر منفی اثر ڈالا ہے۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ چار دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط کیریئر کے باوجود فلمساز اب بھی مجھے ایک سنجیدہ اداکارہ کے طور پر قبول کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس کرتے ہیں، لوگ مجھے صرف ایک ایسی شخصیت کے طور پر دیکھتے ہیں جو کرسی پر بیٹھ کر ہنستی ہے جس کی وجہ سے مجھے اہم اداکاری کے مواقع نہیں مل رہے۔
ارچنا پورن سنگھ نے کہا کہ بار بار کوشش کے باوجود بھی فلمسازوں کو قائل نہیں کر پا رہی کہ میں ایک سنجیدہ اداکارہ ہوں، میں نے ماضی میں کچھ کچھ ہوتا ہے، دے دھنا دھن اور بول بچن جیسی فلموں میں معاون کردار ادا کئے ہیں جبکہ نئی فلم ٹوسٹر میں راجکمار را اور سانیا ملہوترا کیساتھ نظر آئونگی جس سے مجھے امید ہے کہ نئے مواقع مل سکتے ہیں۔


