ہومپاکستانپنجاب کابینہ، ڈومیسائل اجراء ڈیجیٹائز کرنے کا فیصلہ، فیس میں 175 فیصد...

پنجاب کابینہ، ڈومیسائل اجراء ڈیجیٹائز کرنے کا فیصلہ، فیس میں 175 فیصد اضافہ منظور، نوٹیفکیشن جاری

پنجاب کابینہ نے ڈومیسائل اجرا کا نظام مکمل ڈیجیٹل بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے فیس میں 175فیصد اضافے کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ذرائع کے مطابق نئے فیصلے کے تحت ڈومیسائل فیس 200روپے سے بڑھا کر 550روپے مقرر کی گئی ہے فیس میں 200روپے بنیادی فیس، 300روپے ای افیڈیویٹ اور 50روپے سروس چارج شامل ہونگے، حکومتی پالیسی کے مطابق 500روپے سرکاری خزانے میں جمع ہوں گے جبکہ 50روپے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کو بطور سروس چارج ملیں گے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے ڈومیسائل حصول کے عمل کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے اسے مکمل ڈیجیٹل اور پیپر لیس بنانے کا بھی فیصلہ کیا ہے، شہری اب ڈومیسائل کیلئے آن لائن درخواست دے سکیں گے، فیس اے پے پنجاب کے ذریعے ادا کی جائیگی، تیار شدہ ڈومیسائل کورئیر کے ذریعے گھر بیٹھے وصول ہونگے اس مقصد کیلئے خودکار ڈومیسائل مینجمنٹ سسٹم بھی متعارف کرایا گیا ہے۔

نئے نظام کے تحت موبائل ایپ کے ذریعے ڈومیسائل اپلائی اور فیس ادائیگی ممکن ہوگی، نادرا طرز کے ڈیجیٹل ویریفکیشن اور ڈیٹا مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ سے ڈومیسائل اجرا کا دورانیہ کم ہو کر صرف 2سے 3دن رہ جائے گا۔

کورئیر سروس کیلئے 60روپے، سکیورٹی پیپر کیلئے 40روپے، جبکہ ڈیٹا ہوسٹنگ، ایس ایم ایس اور سسٹم مینٹیننس کیلئے 50روپے شامل کئے گئے ہیں۔

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے مطابق فی درخواست اوسط لاگت 27.55 روپے بنتی ہے جبکہ نظام چلانے کیلئے سالانہ کروڑوں روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

دوسری جانب محکمہ خزانہ پنجاب نے فیس میں 150روپے اضافے پر عوامی برداشت بارے سوالات اٹھاتے ہوئے مختلف دستاویزات میں فیس ڈھانچے کے تضادات، ای ایفیڈیویٹ ،سٹیمپ پیپر فیس میں فرق اور کورئیر و سکیورٹی چارجز کی پالیسی میں ابہام کی نشاندہی کرتے ہوئے مکمل رپورٹ طلب کر لی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں