ہومپاکستانمطالعہ کے کلچر کو فروغ دینا قومی ترقی کیلئے ضروری ہے، آصف...

مطالعہ کے کلچر کو فروغ دینا قومی ترقی کیلئے ضروری ہے، آصف زرداری

صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ مطالعہ کے کلچر کو فروغ دینا قومی ترقی کیلئے ضروری ہے، کتابیں خود آگاہی، کردار سازی اور مثبت سوچ کو فروغ دیتی ہیں، گہرائی سے پڑھنے و سوچنے والے افراد ہی مستقبل میں نمایاں ہونگے۔

عالمی یوم کتب پر جاری بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ کتاب انسان کی بہترین دوست، علم و آگہی کا سب سے مستند ذریعہ ہے جو ہر دور میں رہنمائی میں کرتی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ عالمی یومِ کتاب ہمیں علم، شعور اور فکری بیداری کی اہمیت یاد دلاتا ہے۔

صدر مملکت نے مطالعہ کو ترقی کی بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مطالعہ کے کلچر کو فروغ دینا قومی ترقی کیلئے ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کے دور میں بھی کتابوں کی اہمیت کم نہیں بلکہ پہلے سے زیادہ ہو چکی ہے، نئی نسل میں مطالعہ کی عادت کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کتابیں خود آگاہی، کردار سازی اور مثبت سوچ کو فروغ دیتی ہیں، معاشرتی مسائل کے حل کیلئے کتابوں کا مطالعہ ناگزیر ہے، گہرائی سے پڑھنے اور سوچنے والے افراد ہی مستقبل میں نمایاں ہوں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں