ملک بھر میں شدید گرمی، طلب میں اضافے کے باعث بجلی شارٹ فال 4ہزار 820میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔
مختلف شہروں میں کئی کئی گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کے باعث کاروبار زندگی متاثر ہو کر رہ گیا۔
ذرائع کے مطابق ملک بھر میں بجلی کی مجموعی طلب 22ہزار میگاواٹ ہے جبکہ بجلی کی پیداوار 17ہزار 180میگاواٹ تک محدود ہے جس کے باعث طلب اور رسد میں واضح فرق سامنے آ رہا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق پن بجلی سے 4ہزار 500میگاواٹ، تھرمل بجلی گھر سے7ہزار 900میگاواٹ تک بجلی پیدا کی جارہی ہے جبکہ سولر پاور پلانٹس 420میگاواٹ، ایٹمی بجلی گھر 2 ہزار 880میگاواٹ، بیگاس 100 میگاواٹ اور ونڈ پاور پلانٹس 1380میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔


