ہومانٹرنیشنلایران جنگ و معیشت، 66 فیصد امریکی ٹرمپ کی پالیسیوں کے مخالف

ایران جنگ و معیشت، 66 فیصد امریکی ٹرمپ کی پالیسیوں کے مخالف

عالمی ملکی میڈیا کے حالیہ سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ امریکی عوام کی بڑی تعداد ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں سے نالاں ہے، 66 فیصد امریکی شہری صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کے مخالف ہیں، انکی مجموعی مقبولیت بھی کم ہو کر 37فیصد رہ گئی ہے جو انکی دوسری مدت کے دوران سب سے کم سطح ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نوجوان طبقہ بھی ٹرمپ کی پالیسیوں سے خاصا نالاں ہے، 30 سال سے کم عمر 74فیصد افراد ایران پر مزید امریکی حملوں کیخلاف ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جنگی پالیسیوں کو عوامی حمایت حاصل نہیں۔

سروے کے مطابق 66 فیصد امریکی شہریوں نے ایران سے متعلق جنگی صورتحال اور ملکی معیشت، خاص طور پر مہنگائی پر قابو نہ پانے پر ٹرمپ انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا، ملک کی مجموعی صورتحال پر رائے دیتے ہوئے صرف 33 فیصد افراد نے کہا کہ امریکا درست سمت میں جا رہا ہے جبکہ 66 فیصد کا خیال ہے کہ ملک غلط سمت میں بڑھ رہا ہے، مہنگائی کے مسئلے پر بھی عوام کی اکثریت غیر مطمئن نظر آئی، 32 فیصد امریکی شہریوں نے ٹرمپ کی معاشی پالیسیوں کو درست قرار دیا جبکہ 68فیصد نے پالیسیوں پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

سروے میں یہ بھی سامنے آیا کہ ریپبلکن پارٹی کے ووٹرز میں ٹرمپ کی حمایت اب بھی خاصی مضبوط ہے، 83 فیصد افراد انکے حامی ہیں اگرچہ اس حمایت میں جنوری اور فروری کے مقابلے میں 4 فیصد کمی آئی ہے۔

مجموعی طور پر ٹرمپ کی حمایت کرنیوالوں کی شرح بھی کم ہو کر 58 سے 52فیصد پر آ گئی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں